اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے کیلیے مجبور کیا جا رہا ہے، شیر افضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلیے ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑا عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے لیکن ہم ان کو پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیر افضل  مروت نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک لقمہ بھی کھایا تو آپ کو حساب دینا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے اپنے حق کیلیے پرامن رہ کر جدوجہد کرنی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا، عدالت نے ہدایت دی تھی بانی پی ٹی آئی ملاقات کرائی جائے، ہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےرویےکی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ایک کمرے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، ان کو انتہائی ناقص غذا دی جا رہی ہے، کل ہم اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں