منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نام فائنل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلیے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہوگیا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ سے طے ہوا تھا کہ ہمارے 6 وکلا ملاقات کریں گے اور انتظامیہ نے اپنی طرف سے جمعرات والے دن کو ختم کر دیا تھا، کل کی طرح آج بھی انتظار پنجوتھا کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی اُن کی ملاقات آج ہر صورت ہونا ضروری تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ آج صرف 5 وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی گئی، روٹین کی طرح کوئی پیپر نہ ہی قلم لے جانے کی اجازت تھی، بانی پی ٹی آئی کو بے بنیاد مقدمے میں بند کر رکھا ہے، نیب کا ادارہ صرف اور صرف ان کو سزا دلانے بیٹھا ہے، یہ کیس بھی نیب کا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور آصف علی زرداری کو کھلی چھوٹ ہے، شہباز شریف کےخلاف ایف آئی اے اور نیب کے کیسز ختم ہوگئے، شہباز شریف، نواز شریف اور سب کو کلین چٹ دے دی گئی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے ہیں وہ جاری رہے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے سوا سب سے اتحاد ہو سکتا ہے، اتحاد عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا لانے کیلیے ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کیلیے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر دیا ہے۔

مذاکرات کے بارے میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، ہماری کسی کے ساتھ کسی پوائنٹ پر بات ہوئی تو ضرور بتائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں