جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کر دی جو 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں شیر افضل مروت سے قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،
شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی ہے۔

مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل

واضح رہے کہ اس سے قبل 12 جولائی کو اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا جس کے بعد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں