اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کے 2 ٹائر ڈی آئی خان موٹروے پر پھٹ گئے۔
اے آر وائی نیوز راولپنڈی کے نمائندے بابر ملک کا کہنا ہے کہ مین شاہراہ پر چلتے ہوئے گاڑی اگلا اور پچھلا ٹائر دھماکے سے پھٹا تاہم گاڑی معجزانہ طور پر الٹنے سے بچ گئی۔
گاڑی میں سوار ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور ان کے دیگر ساتھی زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔ بعد ازاں شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔