جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے اعلان کے فوری بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ان کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے واپس کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے کا مجھے علم نہیں اور نہ ہی میں نے ایسے کسی اقدام کی منظوری دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق بطور پارٹی چیئرمین ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں ایسا فیصلہ کیا ہے تو بھی منظور نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کے رکن اور بانی کے وفادار ہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ساری صورتحال سامنے رکھوں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کررہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی نے ایسی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کو بلایا تک نہیں، رکنیت کیسے ختم کردی گئی؟ رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن کو واپس کرواؤں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ارکان نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن درست ہے، یہ فیصلہ آج کور کمیٹی اجلاس میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں