ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

’شیر‘ اور ’سمیر‘ کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں دانش تیمور ’شیر زمان‘ اور ’سمیر‘ کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ڈرامہ سیریل ’شیر‘ نے یوٹیوب پر ٹرینڈز میں شامل ہوگیا جس میں مرکزی کردار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار دانش تیمور اور اداکارہ سارہ خان نے ادا کیا ہے۔

ڈرامے کے دیگر کرداروں میں ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، نادیہ افگن، منزہ عارف، سلمان شاہد، فیضان شیخ، نبیل ظفر، تقی احمد، عتیقہ اوڈھو، آمنہ ملک، حسان نیازی ودیگر شامل ہیں۔

’شیر‘ کے ہدایت کار ریحان طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔

تاہم ڈرامے میں شیر زمان اور سمیر کی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، شیر زمان نے فجر شیخ کو اپنے گھر والوں کی مخالفت کے باوجود اسے واپس باحفاظت گھر منتقل کیا۔

فہد (فیضان شیخ) نے فجر شیخ کو محبت کے جال میں پھنسا کر والد کی موت کا بدلہ لینے کے لیے والدین کے قدموں میں لا پھینکا تھا۔

دوسری جانب سمیر کی والدہ (سنیتا مارشل) کو پھوپھو نے گولی ماردی تھی جس کے بعد سمیر نے پھوپھو جو باتیں سنائی، مداح ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’شیر‘ ہر بدھ اور جمرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں