تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مولانا فضل الرحمان کی سیاست کس نے ناکام بنائی؟ بڑا دعویٰ

مالا کنڈ: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں مفادات کے لیے ایک ہوئیں، اے این پی اور پی پی نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیربختون خوا کے ضلع مالا کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ’حکومت اور پی ڈی ایم بنانے والے ایک ہی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست ناکام بنا دی، پی ڈی ایم والے ذاتی مفادات کے لیے ایک ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ مفادات کی جنگ میں ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا،  میں اور ساتھی اختلافات کے خاتمےکیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر حقیقی جدوجہد میں شامل ہوں، ہم علما اور مدارس کے تحفظ، اسلامی نظام کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: مولانا شیرانی کا اعلانِ‌ لاتعلقی، جے یو آئی پاکستان بحال کرنے کا اعلان

جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا شجاع الملک نے کہا کہ ’علما اور مدارس کی اصل نمائندگی ہم کررہے ہیں باقی سب اپنے مفاد کے لیے اس معاملے پر سر سری آواز اٹھاتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت اور پی ڈی ایم ایک ہی سکےکے دو رخ ہیں‘۔ شجاع الملک کا کہنا تھا کہ ’ اسلامی نظام کیلئے اصل جدوجہد ہم کررہے ہیں، کسی کی ذاتی غلامی ہمارے بس کی بات نہیں ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -