سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع -
The news is by your side.

Advertisement

سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

تفصیلات کے مطابق شاہی مہمان کی آمد پر خصوصی استقبال کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ذرایع

ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔

شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی مکمل ہو گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔

ذرایع نے بتایا کہ سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔

ولی عہد کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان وَن آن وَن ملاقات ہوگی، ملاقات کیمپ آفس وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگی۔

دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، صدرِ مملکت عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔

دوسری طرف سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس میں سعودی سیکورٹی حکام نے ضروری اقدامات شروع کر دیے، ولی عہد کے قیام کا مکمل انتظام وزیرِ اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں