پیر, مئی 26, 2025
اشتہار

بنی گالہ: شیری مزاری کی دبنگ آمد، پولیس اہلکار راستے سے ہٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیری مزاری بنی گالہ پہنچیں تو انہیں پولیس اہلکاروں نے روک لیا تاہم وہ ڈٹ گئیں اور گاڑی سے نکل کر رکاوٹیں ہٹا کر آگے روانہ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے بنی گالہ آنے جانے کی پابندی کے باوجود کارکنان اور پی ٹی آئی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے بے تاب ہے۔

اس ضمن میں آج پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شیری مزاری جب بنی گالہ پہنچی تو پولیس افسران نے انہیں جانے سے منع کردیا تاہم وہ غصے میں گاڑی سے اتری اور رکاوٹیں ہٹا کر دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ’’میں رکن قومی اسمبلی ہوں‘‘ آپ کیوں روک رہے ہیں تاہم وہاں موجود پولیس افسر نے اہلکاروں کو گاڑی جانے کے احکامات دیے ہیں۔

قبل ازیں شیری مزاری نے جب گاڑی سے اتر کر رکاوٹیں ہٹائیں تو اُن کی گاڑی کے سامنے پولیس اہلکار آگئے جس پر وہ غصے میں آئیں اور وہاں موجود پولیس افسر نے بات چیت شروع کی جس پر انہیں بنی گالہ جانے کی اجازت مل گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں