کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ معصوم بچہ گاڑی چلاتاہے اورایکسیڈنٹ ہواتوقتل کہلائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے لیکر 30 اکتوبر تک 304 چالان ہوئے ہیں،چنگچی رکشہ کے 60 چالان ہوئے، جس سے 1 لاکھ 20 ہزار وصول ہوئے جبکہ کم عمربچوں کے 304 چالان ہوئےہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے چنگچی پر پابندی تھی، عدالتی اسٹے آرڈر کی وجہ سے چنگچی چل رہے ہیں ، اتنے بڑے میٹروپولیٹن سٹی میں چنگچی کیوں الاؤ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے موٹر سائیکل، لینڈکروزر سمیت بڑی بڑی گاڑیاں چلارہےہیں، سب سے بڑی ذمہ داری والدین کی ہے، ہمارے بچے بھی غلط کام کریں گے تو ہم ذمہ دارہوں گے۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ معصوم بچہ گاڑی چلاتاہے اورایکسیڈنٹ ہواتوقتل کہلائےگا، یہ آگاہی والدین کو ہونی چاہئے کہ اپنے بچوں کو گاڑی مت دیں۔
انھوں نے مزید کہا ایکسیڈنٹ کی صورت میں کوئی بچہ جاں بحق ہوا تو وہ قتل کے زمرےمیں آتا ہے۔