جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کے لیے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو  تیار  ہیں، شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ،صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کا 5 سال کا دور حکومت کیسا رہا؟

جس پر  شرجیل میمن نے کہا کہ جب وہ عوام کے پاس جائیں گے تو عوام فیصلہ کریں گے، شفاف انتخابات ہوں گے تو  پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

- Advertisement -

صحافی نے سوال کیا کہ اب سیاست باتوں سے نکل کر ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے کیا کہیں گے، پی پی رہنما کا جواب میں کہنا تھا کہ جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

دانیال عزیز کو  تھپڑ  مارنے کے واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں؟ تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کےلیےلوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کےغیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں