اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50 گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کے الیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہو یا زیادہ گرمی ہو کے الیکٹرک کےفیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں ، بجلی کمپنیوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی تھی، قرارداد کے ذریعے بجلی کمپنیوں کو اپناقبلہ درست کرنے کا کہا گیا تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر کےالیکٹرک کیخلاف ایکشن ہوسکتا ہے، کےالیکٹرک سرکاری تنصیبات کا استعمال کرتی ہے تو اس کا بھی کرایہ بنتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حیسکو کے کوئی واجبات ہوں تو ہم دیں گے ، کےالیکٹرک اور حیسکو کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کےالیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کرتی رہی ہے، ان ذمے بھی واجبات ہیں اور ہمارے اوپر بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرتوانائی سندھ نے کےالیکٹرک حکام سے میٹنگ کی، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مشاورت کی گئی ، کےالیکٹرک عوام پر ظلم کررہی ہے یہ غیرآئینی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کنڈے ہٹانا کے الیکٹرک کا کام ہے پولیس کو بھی ساتھ لےسکتے ہیں، کسی ایک کنڈے کی وجہ سے 50گھروں کی بجلی بند کردینا ظلم ہے، کےالیکٹرک کو قانون کے مطابق چلنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں