ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی: تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کل غیرمتوقع بارش ہوئی ہے،شرجیل میمن کراچی میں 29اگست سےبارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی کئی بارپیشگوئی صحیح ثابت نہیں ہوتی ، حکومت نےفی الحال اسکول بندکرنےکافیصلہ نہیں کیا، معمولی بارش ہوئی تو اسکول اور کالجزکھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ سندھ بھرمیں27سے31اگست تک شدیدبارشوں کاامکان ہے ، حکومت سندھ کی جانب سےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوام ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےحکام سےتعاون کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیاہے، حکومت سندھ نےصوبےکے30اضلاع میں انچارج مقرر کئے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نےتمام وزرا،مشیران،معاونین خاص ،ڈی سیزکو متحرک رہنےکی ہدایات کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب کیلئےٹاؤنز کوضروری مشینری دی گئی ہے،کےایم سی ،واٹربورڈکونکاسی آب کےسسٹم کوبہتربنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں