بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

50 ہزار نوکریاں ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پاکستانی نوجوانوں کو نوکریاں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی ہے، کوشش ہے دو چا ردن میں ایم اویوزسائن کیے جائیں، ہیلتھ سیکٹر کیلئے کراچی میں میڈیکل سٹی بنانے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کار انڈسٹری لگائیں گے، دھابیجی اکنامک زون کے پروجیکٹ سے 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جتنی بھی سازش کرلیں سرمایہ کار کااعتماد بحال ہے، زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں اس لئےووٹ دیتےہیں تاکہ ان کیلئےکچھ کرسکیں، لوگ اس لئےووٹ نہیں دیتےکہ ٹی وی پربیٹھ کرگالم گلوچ کریں۔

انھوں نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کار توانائی میں بہت سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مختلف محکمےغیرملکی سرمایہ کاروں سے میٹنگ کریں گے، ہرعام آدمی سوچ رہا ہے حکومت ہمارے لئے کیا کررہی ہے،پاکستان میں سب سےسستی بجلی تھرپارکرمیں کوئلےسےبن رہی ہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں کراچی سرکلرریلوے ہماری اولین ترجیح ہے، ہم نے کہا کراچی میں پلانٹ لگائیں تاکہ سستی بسیں ملیں، کراچی میں پلانٹ لگنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی سے لیکر سکھر تک بلٹ ٹرین چلے، تاکہ لوگوں کا سفرآسان اور سستا ہو اور وقت بچے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سےہم سب کی ترجیح دوسروں کو برا بھلا بولنے کی ہے، کوشش ہوگی بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی گاڑی نہ چل سکے، سارے محکمے اور قانون موجود ہیں، ہم نے صرف پرفارم کرنا ہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ پہلے تمام سرکاری گاڑیاں 100 فیصد اپنی فٹنس کرائیں، کسی کو تکلیف دینا مقصد نہیں اپنے ماحول کا خیال رکھنا ہے، احتیاط نہ کی توہم بھی آلودہ شہروں میں شامل ہوجائیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اورپبلک اسکولوں میں معذوربچوں کیلئےکوٹہ رکھا جائےگا، ہم نے معذور بچوں کوسوسائٹی سےالگ کیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں