اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شہروز سبزواری اور صدف کنول کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’طلال‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

مہرین کی جانب سے اداکار جوڑے کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے شہروز ہے۔

شہروز سبزواری نے گزشتہ دنوں جلد ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

اداکار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’طلال‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ نوال سعید ’منہل‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں