جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

شیری رحمان کا آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ، پی پی عوامی رابطہ مہم کے لیے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا ہے، پی پی رہنما نے کہا کہ گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز کا اجرا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے اسپیکر سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر بلا تاخیر جمعے کے لیے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کے فوری اجرا پر سمجھوتا نہیں ہوگا، فوری پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوا تو اسے متعصبانہ رویہ سمجھا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کے لیے سرگرم ہو گئی ہے، مہم کے سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کا آر آئی سی میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرار

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف کمیٹی کا حصہ ہوں گے، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان، صابر بلوچ بھی شامل ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی پارٹی صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، پی پی آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے صدور بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کی یہ کوآرڈینیشن کمیٹی عوامی رابطہ مہم سے متعلق امور دیکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں