اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، بھارت کی یکطرفہ ہٹ دھرمی غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارت کو معاہدہ اکیلے ختم کرنے کا کوئی حق نہیں، سندھ طاس معاہدہ قائم رہے گا، بھارت اسے معطل نہیں کر سکتا۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر عالمی معاہدے نہیں روند سکتا، ثالثی عدالت کا تسلسل پاکستان کے حق میں انصاف کی علامت ہے، بھارت کو اب عالمی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔
پاکستان کی بڑی کامیابی: سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت نے پاکستانی موقف کی تائید کر دی