اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے، شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ  آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات، ابہام دور کرنےکیلئے فل کورٹ بینچ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی اس معاملے پر فل بینچ کا مطالبہ کر چکی ہے، اب تک بار کونسلز اور قانونی ماہر اس بات پر بھی متفق نہیں ہو سکے۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا عدالتی فیصلہ 3 دو کا ہے یا 4 تین کا، آئینی اورانتخابی تنازعہ کاحل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے‘۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ 2 ججز نے جو عدلیہ کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں وہ بھی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں