کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی جمہوریت پسندوں کا دن ہے،عوام کے دلوں پر آج بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا راج ہے، ذوالفقارعلی بھٹو نے امرون سے سمجھوتہ نہ کرکے تاریخ میں اپنے اپ کو زندہ رکھا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اے اروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دلون پراج بھی ذوالفقارعلی بھٹوکا راج ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مزدور، عورت اور طالب علموں کو ایک آواز دی ، شہید بھٹو نے سیاست کو وڈیروں، جاگیرداروں کی اوطاق سے باہرنکالا۔
شری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مین جمہوریت شہید بھٹو کا دیا ہوا تحفہ ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل پر ریفرنس پرعدالت سے امیدیں وابستہ ہیں، عدالتی قتل کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دوہزارگیارہ میں داخل کرایا، عوام اور کارکنان کو ایک نہ ایک دن انصاف دینا پڑے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا دن جمہوریت پسندوں کیلئے ہے، ذوالفقارعلی بھٹونے امرون سے سمجھوتہ نہ کرکے تاریخ میں اپنے اپ کو زندہ رکھا۔
مزید پڑھیں : ذوالفقار علی بھٹوکی برسی، ملک بھر سے جیالوں کی لاڑکانہ آمد
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ ملک بھر سے جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہےمزار اور جلسہ گاہ کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اپنے قائد سے محبت کا اظہار کرتے جیالے کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کیلئے جان حاضر ہے، شہید بھٹو نے عوام کو شعور دیا، پیپلز پا رٹی ختم ہو ہی نہیں سکتی۔
شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، جس کے بعد نوڈیرو ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔