بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اب آپ کے فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا ہے، شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آپ کے فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس کے شیل کہاں سے مل گئے تھے؟ ان لوگوں نے جو 9 مئی کو کیا تھا وہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کیا، ان لوگوں نے دیکھ لیا یہ لوگ اب کہیں اور سے فیض یاب نہیں ہو سکتے۔

شیری رحمان نے کہا کہ میری گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی لیکن ہم بھاگتے نہیں، میری فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے کئی تصاویر مل جائیں گی، مجھے فرنٹ لائن پر آنے پر 22 سال لگے، فریال تالپور اور مریم نواز کو کس طرح لے کر گئے تھے؟ ہمارے اسپیکر کے گھر میں گھسے ان کی خواتین نہیں تھیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ آپ نے ریاست پر حملہ کیا ہے اس کے ثبوت موجود ہیں، آپ کو ہدایت تھی کہ اسرائیل کی جارحیت پر بات نہیں کرنی، اب آپ کو نظر آگیا کہ سیاست کا قبلہ پارلیمان ہے، آپ فرد واحد کیلیے لڑیں گے تو سیاست نہیں کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ایسی آزادی نہیں مانگی جیسی آپ لوگ مانگ رہے ہیں، ہم نے کبھی ملک کو جلاؤ گھیراؤ کی آزادی نہیں مانگی آزادی ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے، آپ کے حق اور ہمارے حق میں زیادہ فرق نہیں ہے، ہم آپ کے ساتھ جو زیاتی کریں گے وہ کل ہمارے ساتھ ہوگی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پہلے آپ لوگوں نے گالم گلوچ کی سیاست شروع کی اور اب آپ لوگ ڈنڈا اٹھا کر گھومتے ہیں، آپ کا صوبہ جل رہا ہے گورنر کی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، بات جیت ایک سائیڈ سے تو نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی نے الیکشن کے بعد بھی بات چیت کیلیے کہا لیکن پی ٹی آئی نے مسترد کیا، بنیادی حقوق کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا نام نہ لیا جائے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب آپ کے فیض یاب ہونے کا وقت گزر چکا ہے، آپ نے سول نافرمانی کی کال دی ہوئی ہے کیسے بات کر لیں؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کہا تھا سنگجانی میں رہیں تو وہاں رہنا چاہیے تھا، بیلا روس کے صدر آئے ہوئے تھے اس لیے آپ کو ڈی چوک آنا تھا، آپ ملک سے باہر جا کر ملک کی عزت سے کھلواڑ کرتے ہیں، اب گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے تو باتیں کھلیں گی، حکومتیں تشدد نہیں کرنا چاہتیں آپ نے کروایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں