اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی،ڈالرملکی تاریخ میں بلندترین سطح پرپہنچ چکاہے، حکومت اپنی ہی ناکامیوں کےریکارڈتوڑرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، حکومت اپنی ہی ناکامیوں کے رکارڈ توڑ رہی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن عوام کو گھبرانا نہیں،مہنگائی کا طوفان آئےگا لیکن عوام کو گھبرانا نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی۔
انہوں نے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے، ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی، دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لئے جینا مشکل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں : انٹر بینک میں امریکی ڈالر 148 روپے کا ہوگیا
خیال رہے ٹریڈنگ کےدوران انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر148 کو چھونے کے بعد 147 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 147 روپے کا ہوگیا ہے۔
گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگاہوا تھا ، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 146 روپے25 پیسے پر پہنچ گئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر دوبارہ144روپے پر آگیا تھا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا، اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کاوفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے۔