بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘عمران خان آرمی چیف کوبات چیت کی نہیں اقتدار میں لانےکی درخواست کررہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘عمران خان آرمی چیف کوبات چیت کی نہیں اقتدار میں لانےکی درخواست کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک بارپھراسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی، گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہواتوپاؤں پکڑنےپرآگئے، 10ماہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے امریکا سے خوشگوار تعلقات،اسٹیبلشمنٹ سے بات کا خواہشمندہے، عمران خان آرمی چیف کوبات چیت کی نہیں اقتدار میں لانےکی درخواست کررہےہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں، عمران خان کو الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں سےہاتھ نہ ملانےوالےعمران خان اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنےکیلئےپاؤں پکڑرہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں