اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا وزیراعظم کا قوم سے خطاب نہیں ایمنسٹی اسکیم کا اشتہارتھا، قوم کو پیغام دینا ہے تو پارلیمان آئیں، وزیر اعظم بتاتےبجٹ میں عوام کو کتنا ریلیف دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم چنددن پہلے بھی ایمنسٹی اسکیم پر خطاب کر چکے ہیں، یہ قوم سے خطاب نہیں ایمنسٹی اسکیم کا اشتہارتھا، قوم کو پیغام دینا ہے تو پارلیمان آئیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا جس اسکیم پر پارلیمان کواعتمادمیں نہیں لیاعوام کیسے اعتماد کرے گی، قوم کو انتظار تھا وزیراعظم پالیسی کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم کے پیغام میں سوائےالزام تراشی کےکچھ نہیں۔
پی پی رہنما نے کہا لگتا ہے گزشتہ ایمنسٹی کی طرح یہ اسکیم بھی ناکام ہوگئی ہے، وزیر اعظم بتاتےبجٹ میں عوام کو کتنا ریلیف دیا جائے گا، حکومت نے10 ماہ کوئی معاشی ٹارگٹ حاصل نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کےنام بتائےجائیں، معیشت چندلوگوں کوفائدہ پہنچانے کیلئےچلائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں : تمام لوگ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا حصہ بنیں: وزیر اعظم کی قوم سے اپیل
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پاکستانیوں سےاثاثےظاہرکرنےکی اسکیم کاحصہ بننےکی اپیل کرتے ہوئے پیغام میں کہا تیس جون تک بےنامی اثاثے،اکاؤنٹس اورجائیدادیں ظاہرکردیں، تیس جون کے بعد موقع نہیں ملےگا، ہمارے پاس جومعلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔
عمران خان کا کہنا تھا ہماری قوم میں صلاحیت موجود ہے، جذبہ آگیا تو ہم لوگ 10 ہزار ارب ہر سال اکٹھا کرسکتے ہیں، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو فائدہ دیں ۔
انھوں نے کہا تھا 10سال میں پاکستان کاقرض6ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پہنچ گیا ہے، 2 ہزار ارب صرف قرضوں کی قسطوں میں چلے جاتے ہیں، بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچ پورے نہیں ہوسکتے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھےگا۔