تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی طبیعت ناساز، ایم آر آئی کی گئی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی طبیعت ناسازی کے بعد پمز اسپتال پہنچے جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ اور ایم آئی آر کی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی جہانگیر خان کے مطابق شہریار آفریدی بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچے اور انہوں نے ڈاکٹر کو گردن میں شدید تکلیف اور درد کی شکایت کی۔

آرتھو نیورولوجی کے ڈاکٹر نے اُن کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیرمملکت برائے داخلہ کو سروائیکل پین ہے۔

ڈاکٹرز نے شہریار آفریدی کو مرض کی تشخیص کے دوران چند گھنٹوں کے لیے داخل بھی کیا۔ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں کالر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا جبکہ ادویات بھی فراہم کیں۔

طبی معائندہ مکمل ہونے کے بعد شہریار آفریدی اپنے گھر واپس روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ملک بھر سے واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائی تھی، وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں شہریار آفریدی کو بھی شامل کیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شہریار آفریدی بھی دیگر وزراء کی طرح متحرک نظر آئے۔

شہریار آفریدی کے سیاسی سفر پر مختصر نظر

شہریار نے سنہ 2002 میں خیبر پختونخواہ کے حلقے این اے-14 کوہاٹ سے بطور آزاد امیدوار عام انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے لیے سرگرم رہے، پی ٹی آئی قیادت نے انہیں 2013 میں خیبرپختونخواہ کے حلقہ این اے 14 سے ٹکٹ دیا جس میں وہ کامیاب ہوئے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے-32 (کوہاٹ) سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور 82 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوبارہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہری یار آفریدی کو وزیرمملکت کا قلمدان دینے کا 28 اگست 2018 کو اعلان کی اور انہوں نے 31 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -