بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بلوچستان کے کرکٹرز کے لیے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کوئٹہ کے دورے پر آئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے بلوچستان میں کرکٹ کی ذبوں حالی پر تشویش کا اظہار کیا،تاہم انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ذمہ دار چئیرمین پی سی بی کو ٹہرانا مناسب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے 80 سالہ چئیرمین شہریار خان نے کوئٹہ میں لگے ’’انڈر 19 کی ٹیم‘‘ کے کیمپ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سہولیات کے فقدان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کی نمائندگی نہ ہونے پر دکھ اور پریشانی کا اظہار کیا۔
PCB

بلوچستان میں کرکٹ کی ذبوں حالی سے متعلق سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا ہر چیز کی ذمہ داری چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پر ڈالنے کی روش درست نہیں، چئیرمین ہر چھوٹے سے چھوٹے معاملہ کا ذمہ دار نہیں ہوتا،بورڈ نے شہر اور ضلع کی سطح پر "ورکنگ باڈیز” بنا رکھی ہیں جو خود مختار بھی ہیں اور آزاد بھی ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر چئیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ کوئٹہ میں بین الاقامی مقابلے بھی کروانا چاہتے ہیں اور یہ سلسلہ صرف کوئٹہ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ بلوچستان کے ہر علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کریں گے، تاکہ بلوچ نوجوان کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس موقع پر بلوچستان کے کرکٹ مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے چئیرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا تھا کہ سلیکشن بورڈ میں بلوچستان کی نمائندگی شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں،تاکہ بلوچستان کے لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔

mudassar

ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے مدثر نذر کو کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معروف اوپننگ بیٹسمین مدثر نذر انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے موزوں امیدوار ہیں،انہوں اعتراف کیا کہ مدثر نذر آئی سی سی میں بہترین تنخواہ پر کام کر رہے تھے تا ہم ملک میں کرکٹ کی فروغ کے لیے وہ ایک بڑا عہدہ اور اچھی تنخواہ چھوڑ کر آرہے ہیں،ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں