جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شیو سینا کی دھمکی، استاد غلام علی کا کنسرٹ ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں پر بھارت میں استاد غلام علی خان کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے.

بھارت کا پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ برقرار ہے، پاکستانی فنکارغلام علی کی بھارت میں مقبولیت بھارتی انتہا پسند پارٹی شیو سینا کو نہ ہضم ہوئی، ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا دھمکیوں کے بعد معروف پاکستانی فنکار استاد غلام علی کا ممبئی کے بعد پونا میں بھی ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا.

استاد غلام علی خان کو دس اکتوبرکو ممبئی میں بھارتی مایہ ناز غزل گائیک جگجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر فارم کرنا تھا، اس کے بعد پونا میں اسی ہفتے ایک اور کنسرٹ بھی شیو سینا کی دھمکیوں سے منسوخ ہوا۔

یاد رہے کہ شیو سینانے اعلان کیا تھا کہ استاد غلام علی خان کا میوزیکل کانسرٹ نہیں ہوسکتا، شیو سینا نے کھلے لفظوں میں منتظمین کو دھمکی بھی دے دی کہ یہ کانسرٹ کسی صورت نہ ہو اگر ہوگیا تو نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔

شیو سینا کا پاکستانی فنکاروں کے خلاف احتجاج اور مخالفت کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں اور فلموں پر پابندی کے لیے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فلم’’بن روئے‘‘کو بھی ممبئی میں ریلیز سے روک دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں