اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو اہم ذمہ داری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو اپنا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کی غیر موجودگی میں سینیٹر شبلی فراز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

عمران خان نے شبلی فراز کو اپنا قائم مقام چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شبلی فراز فوری طور پر قائم مقام چیف آف اسٹاف چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں