اسلام آباد : وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا، عوام نے انہیں ان کے بیانیے سمیت مسترد کردیا۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‘یہ نہ آر ہوئے نہ پار صرف خوار ہوئے’ کل پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہوسکتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا، کراچی کے جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتتی کی گئی جبکہ کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا اور اب لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔
گوجرانولہ جلسے میں پاک افواج کے خلاف زہر اگلا گیا،
کراچی جلسے میں مزارِ قائد کی بے حرمتی کی گئی،کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 14, 2020