تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شبلی فراز کی پی ڈی ایم پر تنقید، شرکا کو مشورہ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پی ڈی ایم جلسے میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم رہنما جلسے کے بعد وہ خود کو قرنطینہ کرلیں.

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی کے عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی بصیرت اور شعور کا پیغام دیا، خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ڈی ایم کے ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے، کےپی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے ڈھٹائی اور جلسے پر اصرار عوام دشمنی کی عکاس کرتی ہے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ کرونا وبا ایک حقیقت ہے ، افسانہ نہیں، جلسےکےشرکا کو کہتا ہوں خود کو قرنطینہ کرلیں، اپنااور دوسروں کاخیال رکھیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے کرونا کے خطرات کے باوجود پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

جلسے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کسی بھی جماعت کے لیڈر نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا اور سب آپس میں مصافحہ کرتے رہے اس کے ساتھ ہی سیلفیوں کا بھی ایک دور چلا۔حکومت ، ڈاکٹرز اور این سی او سی کی سفارش کے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا۔مقامی انتظامیہ نے اس جلسے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے وزیر صحت تیمو سلیم جھگڑا نے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد کیا جانے والا الزام بے بنیاد ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کرونا کا سہارا لیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم جلسہ: دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

انہوں نے کہا کہ ’کرونا کے حوالے سے عائد ہونے والے الزام میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ ہمیں اپنی قوم اور معیشت کی فکر ہے، اگر آئندہ دو سے تین ہفتوں میں کرونا کی صورت حال بگڑی تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔

Comments

- Advertisement -