بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اندرون سندھ پر این ڈی ایم اے تخمینہ لگائے پھروفاق مدد کریگا، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سندھ سے متعلق کہا ہے کہ سندھ کے عوام مشکل میں ہیں، اندرون سندھ پر این ڈی ایم اے تخمینہ لگائے پھر وفاق مدد کرے گا۔

ان باتوں کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سیلاب کے باعث نقصانات ہوئے ہیں لیکن چترال ،سوات اور ملک دیگر علاقوں میں بھی زیادہ بارشیں ہوئیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کی بات کریں تو سیاسی بیان بازی کا تاثر لیا جاتا ہے، افسوس کے اندرون سندھ کے حالات دیگر صوبوں کی نسبت بدتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام مشکل میں ہیں، اس حوالے ایک کمیٹی بنائی گئی جو اندرون سندھ کے نقصانات کا جائزہ لے گی، اندرون سندھ پر این ڈی ایم اے تخمینہ لگائے پھر وفاق مدد کرے گا۔

شبلی فراز نے میڈیا کے بقایاجات سے متعلق کہا کہ میڈیا کے 1.1 ارب کے بقایاجات ادا کردئیے گئے ہیں، جن اداروں کو پیسے ملے ہیں وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں ضرور دیں۔

زائرین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زائرین کے لیے فیری سروس کا اجرا کیا گیا ہے، زائرین فیری سروس کے ذریعے جائے مقام پر جاسکیں گے۔

بھارت سے معتلق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج بھارت کے حالات دیکھیں کورونا پر کیا صورتحال ہے، کورونا سے متعلق پالیسی پر حکومت نے تنقید کو برداشت کیا، پی پی یا سندھ حکومت کی بات مان لیتے تو آج حالات خراب ہوتے، ہم نے کورونا کیساتھ ساتھ غربت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں