منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں، گنڈا پور سے شکست کھانے والے اسلام آباد آنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے میں کئی گئی تقاریر میں صرف جھوٹ بولا گیا، ان کے جھوٹ کی وجہ سے ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی۔

انہوں ںے کہا کہ کورونا کی وبا صرف پاکستان نہیں عالمی سطح پر پھیلی ہے، آج یہ لوگ کورونا وبا کے باوجود ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں، یہ بھول جائیں کہ جلسوں سے موجودہ حکومت چلی جائے گی، یہ چاہیں جتنی تاریخیں دے دیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بے روزگار دباؤ ڈال کر کسی صورت این آر او چاہتے ہیں، یہ ملک کی بات نہیں کررہے اپنے کاروبار کی بات کرتے ہیں، اقتدار سے باہر ہیں اس لیے یہ تڑپ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز بینظیر بھٹو بننا چاہتی ہیں، بینظیر بھٹو کو ان کا اپنا بیٹا فالو نہیں کرسکا تو مریم نواز کیا کریں گی۔

انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کسی نے بھی غریب کا ذکر نہیں کیا، ان لوگوں نے مل ککا یہ حال کیا ورنہ پاکستان ترقی کررہا تھا۔

شبلی فراز ںے کہا کہ عوام عمراں خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، عمران خان کسی سیاسی عہدے پر نہیں تھے پھر بھی 40 سال کا ریکارڈ دیا، عدالت نے 40 سال کا ریکارڈ دینے کے بعد صادق اور امین قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں