بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سی پیک کیخلاف غیر ملکی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان اورچین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کاعکاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے سی پیک سے متعلق قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری علاقائی روابط کا منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ترقی کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے اور بنیادی ڈھانچےکی ترقی، معاشی سرگرمیوں کیلئے اہم منصوبہ ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں سےروزگار کےمواقع پیدا ہوں گے اور سی پیک پاکستان میں سماجی،اقتصادی ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کیخلاف غیرملکی پروپیگنڈا مسترد کرتےہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد اس عظیم منصوبےکی اہمیت کو کم کرنا ہے سی پیک میں زراعت، سائنس وٹیکنالوجی کےشعبوں کوبھی شامل کیا گیا، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان خطےمیں تجارتی سرگرمیوں کامرکز بنے گا۔

یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ، اس مقصد کے لیے بھارت نے ایک سیل بھی بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے‘۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ‘ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے ، سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے اُس نے بھی سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے واضح پیغام جاری کیا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں