اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ زرداری نےپی پی کو وفاقی جماعت سے سندھ، لاڑکانہ تک محدودکر دیا، مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے، ن لیگ میں جمہوریت نہ ہونےسےکوئی سراٹھاکربات نہیں کر سکتا۔
زرداری صاحب نے تو پیپلز پارٹی کو ایک وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا جبکہ مریم نواز انتھک محنت سے ن لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں۔ ن لیگ کی اکثریت خود مریم کے بیانیے سے بیزار ہے لیکن پارٹی میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سر اٹھا کر بات نہیں کر سکتا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 20, 2020
اس سے قبل شبلی فراز کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوروناوباایک عالمی حقیقت ہےیہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کےناخن لے ، اپوزیشن عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اگرقیمتی جانوں کاضیاع ہواتوذمےداراپوزیشن،جلسہ منتظمین ہوں گے۔
کرونا وباء ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں۔عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 20, 2020