جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’مریم نواز اپنے راستے، شہباز شریف دوسرے راستے پر چل رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ملکی مفاد کو کم ذاتی مفاد کو زیادہ دیکھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا آزاد کشمیر میں جاکر اس قسم کی باتیں کرنا نقصان دہ ہے، ان کو آزاد کشمیر جاکر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں مریم نواز ایسی باتیں صرف دباؤ ڈالنے کے لیے کررہی ہیں، مریم نواز اپنے راستے، شہباز شریف دوسرے راستے پر چل رہے ہیں۔

افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملے کے تمام ثبوت اکٹھے کیے ہیں، تمام ثبوت افغان حکومت کے ساتھ بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے

شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر فیٹف کو نوٹس لینا چاہیے، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے فیٹف کے قانون پر سوال اٹھائے ہیں، بھارت نے ثابت کردیا کہ فیٹف کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش ہوئی، پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پر عمل کیا۔

عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں

شبلی فراز نے بتایا کہ عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوشش کررہے ہیں، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دنیا بھر میں بڑھی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں، چاہتے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں