تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’’پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پولیس کو اپنی خاندانی پولیس بنانا چاہتی ہے، یہ کیسی سیاست ہے کہ بانی پاکستان کے مزار کو جلسہ گاہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سینیٹ میں کراچی واقعہ پر اپوزیشن کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک نااہل اور کرپٹ حکومت ہے، اپوزیشن ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے افرا تفری پھیلے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ صورتحال سے متعلق 2 کمیٹیاں بن گئی ہیں سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے، اصل واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، اپوزیشن معیشت کی بہتری کوسبوتاژکررہی ہے، مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے، ایوان کو دیکھنا ہوگا کہ ملک اہم ہے یا افراد اہم ہیں۔

صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی، رضا ربانی

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کی گئی، پارلیمان نے کردار ادا نہ کیا تو پارلیمان قوم کی مجرم ہوگی۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس نے چھٹی کی درخواستیں دے کراحتجاج ریکارڈ کرایا، تاریخ میں پہلی بار آئی جی سے ایس ایچ او تک نے چھٹی مانگ لی، معاملےکوصحیح طرح سے نہ دیکھا گیا تو نتائج برے ہوں گے، پارلیمان معاملے پرسامنے نہ آئی تو صورتحال بگڑسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -