چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
شبلی فراز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں میڈیا پر ان کے اچانک غائب ہو جانے کی خبریں نشر ہوئی تھیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تشدد سے زخمی ہوئے اور شیلنگ کے باعث پھیپھڑے متاثر ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد عمر اور سینیٹر فیصل سلیم نے شبلی فراز کی عیادت کی اور خیریت پوچھی۔
سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت شدید ناساز
عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز زخمی حالات میں اسپتال منتقل
شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی،شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے،ڈاکٹرز pic.twitter.com/3v9IApJ2Zz— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023