اشتہار

’سعید غنی جیسا بندہ میرے والد کا نام لیتا ہے‘ شبلی فراز طیش میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے معروف شاعر اور والد احمد فراز کا نام لینے پر سعید غنی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سعید غنی نے کل کتنی نامناسب باتیں کیں میرے والد صاحب کو بیچ میں لے آئے، سعید غنی کو شرم آنی چاہیے، پیپلزپارٹی کو ان کی گفتگو کا نوٹس لینا چاہئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ’یہ لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ سعید غنی جیسا بندہ میرے والد صاحب کا نام لیتا ہے۔‘

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی پریس کانفرنس سے ایسا لگا یہ رونے والے ہیں، فون کالز ہمارے سینیٹرز کو بھی آئیں، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے ہمارے اراکین کو پیسوں کی پیش کش بھی کی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ گیلانی اپنے لیڈر کے ساتھ وفاداری دکھا رہے تھے ملک کے ساتھ نہیں، سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر ہی انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق کی جماعت ہے پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم کوئی بھی عوامی مفاد میں بل لے کر آتے ہیں یہ مخالفت کردیتے ہیں، عوامی فائدے کی اصلاحات میں بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں