اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

’حکومت نہیں چاہتی کہ الیکشن ٹریبونلز کو صاف شفاف کام کرنے دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ الیکشن ٹریبونلز کو صاف شفاف کام کرنے دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو سوٹ کرتا ہے بل میں ترمیم لے آتے ہیں، رجیم چینج کے بعد ہماری پارٹی سے نشان چھین لیا گیا، ہمارے امیدواروں کے کاغذات چھین لیے گئے، یہ الیکشن اس صدی کا متنازع ترین انتخاب ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بار بار ذکر ہوتا ہے کہ ہم نے پارٹی انتخابات نہیں کروائے، پارٹی انتخابات نہ کروانے کا کہہ کر غلط بیانی کی گئی، ہمیں انتخابات میں مضحکہ خیز نشانات دیے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیا ضرورت پیش آئی حاضر سروس ججز کی جگہ ریٹائرڈ کو لارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہاؤس غیرمکمل ہے لیکن کسی کو کوئی سروکار ہی نہیں، وزیر قانون وزارت میں جاکر کچھ ترمیم کریں، کیا وجہ ہے کہ پی ڈی ایم نے اس بل میں گزشتہ سال ترامیم کی، ملک میں قانون کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں