بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے: شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان معاشی استحکام کی جانب ایک اور قدم ہے، عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کے صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کے اعلان کو سراہا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کا اعلان عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی سے کارخانے چلیں گے اور غریب مزدوروں کے چولہے بھی جلیں گے۔ عوام کو ریلیف پہنچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے صنعتی شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

پیکج کے تحت یکم نومبر 2020 سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی آدھی قیمت پر میسر ہوگی جبکہ اضافی بجلی کے استعمال پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے آتے ساتھ ہی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کی، ملک میں جتنی ایکسپورٹ بڑھے گی روپیہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں