اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جو موجودہ حالات ہیں، اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کیس پر کیس کریں گے مگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے۔ قبرایک جب کہ مُردے تین ہیں، بڑا ریلیف سپریم کورٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

- Advertisement -

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ غریب حلق سے لے کر فلک تک مہنگائی کی زد میں ہے۔ ان کو اندازہ نہیں، کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ غریب کی لڑائی ہے اور قوم اب کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔ آپ تیار رہیں، 30 اگست سے پہلے قوم آپ سے حساب مانگے گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جو جیل میں گیا، اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس، توشہ خانہ اور نکاح عدت کیس میں مجموعی طور پر 30 سال سے زائد کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ نے انہیں توشہ خانہ اور سائفر کیس میں بری کر دیا ہے اور صرف ایک نکاح عدت کیس باقی ہے جس کا فیصلہ بھی عدالت نے محفوظ کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کئی سیاسی رہنما بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کے دعوے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں