تازہ ترین

پی ڈی ایم کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار ہی نہیں، شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی تیاریاں ہیں صرف پی ڈی ایم فراری ہیں کیونکہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کیلیے امیدوار ہی نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی تیاریاں ہیں صرف پی ڈی ایم فراری ہیں کیونکہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کیلیے امیدوار ہی نہیں ہیں۔ پنجاب میں صرف ن لیگ کے ایک دو ہی امیدوار ہوں گے۔ اب تک 13 پارٹیوں میں سے صرف تین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کسی کیخلاف فیصلہ نہیں دیا یہ نہیں کہا کہ ن لیگ یا پی ٹی آئی کو ووٹ دو کہا صرف یہ کہا کہ 90 دن میں الیکشن کرائیں۔ اس فیصلے پر کابینہ نے عدلیہ کیخلاف فیصلہ کیا ہے تو اس کے منٹس پبلک کریں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو فیصلہ ریویو پر لے جائیں۔ الیکشن شیڈول آگیا ہے ہمت ہے تو 3 ججز کیخلاف ریفرنس لاؤ۔ صرف مریم اور نواز شریف ہی ریفرنس لانا چاہتے ہیں باقی پارٹی اس کی حامی نہیں ہے۔

سینیر سیاستدان نے کہا کہ غریب پر اس سے برا وقت نہیں آسکتا جتنا آیا ہوا ہے۔ ایک سال میں ان نے اتنی حماکتیں کی ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پوری قوم عدلیہ اور سپریم کورٹ کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ آپ سازشوں کو استعمال کریں اور ہم عوام کی طاقت کو استعمال کرکے الیکشن کرائیں گے۔ عمران خان نے تو یہ بھی کہا ہے کہ اکتوبر میں انتخابات کرانے کی کوئی رائے ہے تو پہلے بتائیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کی سیاسی ماں مری ہوئی ہے اور یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔ کل 5 بندے بیٹھے تھے قومی اسمبلی میں اور قرار داد پاس کرنے جا رہے ہیں۔ مریم نواز اور نواز شریف چاہتے ہیں کہ ریفرنس آئے لیکن کابینہ ایسا نہیں چاہتی۔

Comments

- Advertisement -