تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شکارپور آپریشن کیوں ناکام ہوا؟ اہم انکشاف منظر عام پر

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں کئے جانے والے آپریشن سے متعلق ایس ایس پی شکارپور نے اہم انکشاف کیا ہے۔

شکارپور آپریشن کے دوران کئی بار یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جو کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی پیشگی اطلاعات فراہم کرتی ہیں۔

تاہم اب ایس سی ایس پی شکار پور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا کہ پولیس اہلکار صلاح دین مہر نے پولیس کے راز فاش کئے، پولیس اہلکار نقل و حرکت کی پیشگی معلومات فراہم کرتاتھا۔

ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار کو  نوکری سے برطرف کیا گیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران تین پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

دو اہلکاروں کی شہادت بکتر بند گاڑی میں گولیاں لگنے کے باعث ہوئیں تھی، اہلکاروں کی بکتر بند میں شہادت کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگے جبکہ اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے پولیس میں فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -