site
stats
سندھ

شکارپور،خودکش حملہ آور کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شکار پور: عیدگاہ پر خودکش حملے کی کوشش کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔


شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی


سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل خانپور میں نماز عید کے دوران دو خود کش حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے آغا اسرار کے مطابق ملزم کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی کہ اسے کس نے خود کش حملہ کرنے کا ٹاسک دیا، اس کے سہولت کار کون کون تھے، تحقیقات کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں گے۔

خود کش بمبار کے مطابق وہ ایک دن پہلے بلوچستان سے آیا تھا اور ایک مقامی ہوٹل میں رکا، جس کا اسے نام معلوم نہیں، خود کش بمبار نے انکشاف کیاکہ یہاں آنے سے پہلے اسےانجکشن بھی لگایا گیا اور ساڑھے چار ہزار روپے دیئے گئے۔


شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات


اس ضمن میں شکار پورمیں عید کے اجتماع کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر پولیس کانسٹیبل نذر محمد نے کہا ہے کہ حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری۔


شکارپور،خودکش بمبارکا پیچھا کرکے گولی ماری،کانسٹبل نذر


Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top