پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ جارح مزاج بلے شاہد آفریدی کے ایک بیان نے دانش کنیریا کے بعد شیکھر دھون کو بھی زہر اُگلنے پر مجبور کردیا۔
پہلگام میں خود ہی اپنے لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگانے اور بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سیکورٹی دینے سے قاصر ہو۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ ”2016 ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران حالات خراب تھے مگر پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنی ہیں تو تمام چیزیں بند کرو۔
سابق پاکستانی کپتان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد دانش کنیریا کے بعد اب شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعہ پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔
دھون نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کے سابق کپتان کا بیان نہایتی بیہودا تھا اور انہیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی کے ایک بیان پر سابق بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے تنقید سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی پابندی لگادی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔
پاکستان میں پیسہ کمانے اور نام بنانے کے بعد سابق کرکٹر دانش کنیریا بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں اور اکثر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔
بابراعظم کو محمد عامر نے پلان بنا کر آؤٹ کیا، یونس خان
کنیریا کا کہنا تھا کہ ”شاہد آفریدی نے مسلسل انتہاپسندانہ خیالات کو اپنا رکھا ہے، انہوں نے مجھے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی اور میرے ساتھ کھانے سے انکار بھی کیا تھا۔