اے آر وائی ڈیجیٹل پر نیا ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ جلد نشر کیا جائے گا۔
ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں اداکار عاصم محمود، یشما گل، سمیع خان اور ماریہ ملک سمیت دیگر اداکار مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔
ڈرامے کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ ماریہ ملک اور عاصم محمود محبت کرتے ہیں جبکہ یشما گل ان دونوں کو الگ کرنے کے جتن کررہی ہیں۔
ٹیزر میں یشما گل کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’جو دل چرالے اس کا نمبر چرانا ضروری ہوجاتا ہے۔
محبت، نقصان اور سچ اور فریب کے درمیان جنگ کی کہانی، کیا وہ اپنا راستہ تلاش کریں گے یا ماضی انہیں کھا جائے گا، یہ تو ڈرامہ دیکھ کر ہی پتا چل سکے گا۔
ماریہ ملک نے اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
عاصم محمود اور یشما گل بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔