اداکارہ ماریہ ملک نے بتایا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا سے کیا شکوہ ہے؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ کی کاسٹ سمیع خان، عاصم محمود اور ماریہ ملک نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ندا یاسر نے ماریہ ملک سے پوچھا کہ سوشل میڈیا سے آپ کو کیا شکوہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ شکوہ لوگوں سے یہ ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی شیئر کردیتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے، لوگ ایسا کرکے سامنے والے کو باتین بنانے کا موقع دے رہے ہوتے ہیں۔
ماریہ ملک نے کہا کہ آپ نجی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے پھر لوگ اس پر بات کریں گے تو آپ کو برا بھی لگے گا۔
مداح نے ماریہ سے سوال کیا کہ ہم لڑکیاں اپنی جلد کا خیال رکھتی ہیں اور آپ جب سے لیڈ کردار کررہی ہیں تو خود کا خیال کتنا رکھتی ہیں؟
جواب میں ماریہ ملک نے کہا کہ میں وزن کو لے کر کافی محتاط ہوگئی ہوں، میں پنجابی ہوں اور کھانے کی شوقین ہوں، گزشتہ دو ڈھائی سال سے جم جوائن کیا ہوا ہے میں صبح جم جاتی ہوں اس کے بعد سیٹ پر جانا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے 7 کلو گرام وزن کم کیا ہے، جب تک جمع نہ جاؤں سیٹ پر نہیں جاسکتی، اس لائف اسٹائل کا میری زندگی میں اضافہ ہوا ہے اور میرا جو کھانے کا دل کرتا ہے وہ تھوڑا بہت کھالیتی ہوں دل نہیں مارتی۔
واضح رہے کہ ’شکوہ‘ سے قبل ماریہ ملک نے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس میں ان کے ساتھ ہیرو کے کردار میں علی انصاری موجود تھے۔