اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

شلپا راؤ کی کرینہ کپور کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی گلوکارہ شلپا راؤ نے منفرد انداز میں اداکارہ کرینہ کپور کو 44ویں سالگرہ کی مبارکباد دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ شلپا راؤ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانا ’نہ ہو کہ بھی قریب تو ہمیشہ پاس تھا‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انوراگ نائیڈو اس دوران پیانو بجا رہے ہیں۔

شلپا راؤ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کرینہ کپور کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’آپ کا سال خوبصورت گزرے، انہوں نے انوراگ نائیڈو کا بھی بہترین میوزک ترتیب دینے پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

گلوکارہ کی میوزک ویڈیو کی اداکارہ و بگ باس 15 کی فاتح گوہر خان نے بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج اپنی 44ویں سالگرہ منارہی ہیں انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اس فلم میں وہ ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آئیں، فلم تو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی لیکن کرینہ اپنی اگلی فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ ہٹ ثابت ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی کرینہ نے سال 2001 میں پانچ فلمیں کیں جن میں سب سے زیادہ ہٹ فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ تھی۔ کرینہ کپور خان نے اس فلم سے فلم انڈسٹری میں اپنا ستارہ چمکایا۔

اس کے بعد کرینہ نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کرینہ نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور حال ہی میں وہ اپنی فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ میں نظر آئیں اس فلم میں وہ ایک شاندار جاسوس بن کر قتل کا معمہ حل کر رہی ہیں، اس فلم کو ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے دو بیٹے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں