اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

شلپا شیٹھی کا شوہر سے علیحدگی پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے پورنو گرافی کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔

یہ دعویٰ بھارت کے فلم ناقد کمال آر خان نے حال ہی میں کیا اور بتایا کہ شلپا نے راج کندرا سے طلاق لینے اور راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ تو خاموش ہیں مگر انہوں نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’نئی شروعات‘ کے حوالے سے ایک کتاب کا اقتباس شیئر کر کے ذو معنی پیغام دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے کارل براڈ کا ’تازہ اختتام‘ کے حوالے سے ایک کتاب میں درج قول شیئر کیا، جو کچھ اس طرح ہے کہ ’اگرچہ کوئی بھی واپس نہیں جاسکتا اور نئی شروعات نہیں کرسکتا مگر حال ہی سے شروعات ہوسکتی ہیں، اب تک کی اپنی زندگی کا تازہ اختتام بنا سکتا ہے‘۔

شلپا نے اس اقتباس کو شیئر کر کے اس جانب اشارہ دیا کہ ہم پرانی غلطیوں کو نہ دہراتے ہوئے بہتر فیصلے کر کے آگے بڑھ سکتے اور نئی شروعات کرسکتے ہیں، جس سے ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لیے بھی اچھے ہوجائیں گے۔

اس میں کہا گیا کہ ہمارے پاس اپنے آپ کو نئے سرے سے دوبارہ اٹھانے کے بے شمار مواقع ہیں، ہم اپنا مستقبل بناسکتے ہیں جیسا ہم بنانا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں