منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شلپا شیٹی کو ’ٹماٹر‘ نے کھری کھری سنا دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی بھارت میں ٹماٹر کی روز بروز بڑھتی قیمت پر بنائی گئی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے جس نے نہ صرف عام عوام کو متاثر کیا بلکہ بالی وڈ شخصیات بھی اس پر گاہے بگاہے بات کر رہی ہیں۔

آج شلپا شیٹی نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو شاپنگ مارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ایک ہاتھ میں ٹماٹر کا پیکٹ ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے ایک ٹماٹر کو اٹھا کر اسے حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں۔

ویڈیو میں موجود منظر کو بیان کرنے کیلیے انہوں نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی سُپرہٹ فلم ’دھڑکن‘ کے ایک ڈائیلاگ کا سہارا لیا۔

ڈائیلاگ کچھ یوں ہے: ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ خبردار جو مجھے چھونے کی کوشش کی۔ کس ہاتھ سے تم نے مجھے چھوا؟ تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پے۔۔۔‘

اس کے بعد شلپا شیٹی ڈر کے مارے ٹماٹر کو واپس اس کی جگہ پر رکھ دیتی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں بیان کر کی کوشش کی گئی ہے کہ ٹماٹر کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ اسے چھوا بھی نہیں جا سکتا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ٹماٹر کی بڑھتی قیمت میری دھڑکن بڑھا رہی ہے۔‘

شلپا شیٹی کے مداحوں کی جانب سے نہ صرف اس دلچسپ ویڈیو کو پسند کیا گیا بلکہ وہ ٹماٹر مہنگے ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

فلم ’دھڑکن‘ میں شلپا شیٹی نے سُپر اسٹارز اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی جبکہ اسے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں