ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

فلسطینیوں کیلیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے بمباری

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک مالٹا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی جو غزہ کیلیے انسانی امداد لے جا رہا تھا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلاحی ادارے دی فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے بتایا کہ انسانی امداد اور کارکنوں کو غزہ لے جانے والے بحری جہاز کو مالٹا کے قریب پانیوں میں بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

فلاحی ادارے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحری جہاز کے ایک حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

دی فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے کسی پر حملے کا الزام نہیں لگایا۔ اس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ڈرون حملے میں خاص طور پر جہاز کے جنریٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اب اس کے ڈوبنے کا خطرہ ہے جس میں انسانی حقوق کے 30 بین الاقوامی کارکن سوار بھی ہیں۔

فلاحی ادارے نے بتایا کہ مالٹا سے 31.5 کلومیٹر مشرق میں حملے کے بعد SOS ڈسٹریس کال جاری کی گئی جس پر Cyprus نے جواب دیا۔

یاد رہے کہ دی فریڈم فلوٹیلا کولیشن اسرائیل کی غزہ میں ناکہ بندی ختم کرنے کیلیے مہم چلا رہا ہے۔

اسرائیل نے مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے انسانی امداد کے غزہ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے مزید فلسطینیوں کے شہید ہونے کا خطرہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں